ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / راجستھان کے وزیر داخلہ نے منموہن سنگھ کے خلاف غیر شائستہ اور نازیبا تبصرہ کیا

راجستھان کے وزیر داخلہ نے منموہن سنگھ کے خلاف غیر شائستہ اور نازیبا تبصرہ کیا

Tue, 21 Jun 2016 00:10:12    S.O. News Service

جے پور، 20جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس پارٹی نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے بارے میں راجستھان کے وزیر داخلہ کی طرف سے کئے گئے غیر شائستہ تبصرے کی مذمت کرتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔کانگریس کے ریاستی صدر سچن پائلٹ نے سابق وزیر اعظم کو لے کر کئے گئے تبصرے کی مذمت کی ہے وہیں سابق وزیر اعلی اشوک گہلوت نے بی جے پی سے وزیر داخلہ کوعہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔کانگریس کا الزام ہے کہ راجستھان کے وزیر داخلہ گلاب چند کٹاریا نے کل چورو میں بی جے پی کارکن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے خلاف غیر شائستہ تبصرے کئے اورغیرمہذب زبان کا استعمال کیا۔پائلٹ نے کہا کہ کٹاریا نے پارٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے خلاف بار بار غیر شائستہ تبصرے کئے اورغیرمہذب زبان کا استعمال کیا۔انہوں نے کہا کہ کٹاریا نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ منموہن امریکہ جاتے تھے تو(غیر شائستہ زبان استعمال)ایئر پورٹ پر ریسیو کرنے کے لئے ’’ایراگیرا نتھو کھیرا‘‘وزیر آتا تھا، اب مودی جاتے ہیں تو خود صدر اوباما لینے آتے ہیں۔وزیر داخلہ نے اپنے خطاب میں سابق وزیر اعظم کو لے کر اس کے علاوہ بھی کئی بار غیر شائستہ تبصرے کئے۔کانگریس کے ریاستی صدر سچن پائلٹ، سابق وزیراعلیٰ اشوک گہلوت اور کانگریس کے دیگر لیڈران کی جانب سے وزیر داخلہ گلاب چند کٹاریا پر جوابی حملہ کرنے کے بعدکٹاریا نے فیس بک پر لکھا کہ میں نے اپنی تقریر میں کچھ بھی غیر شائستہ نہیں کہا ہے،کسی کو برا لگا ہو تو افسوس کااظہار کرتا ہوں۔
پائلٹ نے کہا کہ سابق وزیر اعظم سنگھ کے تئیں کیاگیا توہین آمیز تبصرہ کٹاریا کے ذہنی زوال کی عکاسی کرتا ہے اور ان کے اس عوامی بیان نے ثابت کیا ہے کہ بھارتی جنتا پارٹی کا اخلاقی زوال پذیر ہو چکا ہے اس لئے بی جے پی کے لیڈران وقتاََفوقتاََمتنازع اور نازیبا تبصرہ کرکے اپنی اوچھی ذہنیت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کٹاریا کو بلا تاخیر عوامی طورپرمعافی مانگی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد سے بی جے پی کے لیڈران غرور میں چور ہوکر اس طرح کی توہین آمیز اور ذلت آمیز بیان بازی کر رہے ہیں جو سیاست کے اقدار اور عوامی زندگی کے وقار کے خلاف ہے۔سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا ہے کہ راجستھان کے وزیر داخلہ گلاب چند کٹاریا کی طرف سے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے لئے توہین اور غیر شائستہ الفاظ کے استعمال کی میں مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے لکھا ہے کہ ایک کابینہ کی سطح کے وزیر کی طرف سے اس طرح کا طرز عمل انتہائی شرمناک ہے۔بھارتیہ جنتا پارٹی اس پر فوری کارروائی کرکے وزیرداخلہ کو فوری طور پر عہدے سے ہٹائے۔گہلوت نے لکھا ہے کہ بی جے پی کے لوگ زبان کی عزت کو مکمل طورپربھول چکے ہیں، یہ لوگ اقتدار کے نشے میں بری طرح چور ہیں ،کوئی کسی بھی سطح تک گری ہوئی بیان بازی کرنے کیلئے آزادہے،کہیں کوئی کنٹرول نہیں ہے اورکسی قسم کی کارروائی کا ڈر بھی نہیں ہے۔یہی وجہ ہے کہ عہدے کا وقار طاق پررکھاہواہے۔


Share: